January 21, 2026

بگ بیش لیگ: زمان خان کی شاندار بولنگ، آخری اوور میں صرف 6 رنز دے کر ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلا دی

بگ بیش لیگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں صرف 6 رنز کا کامیاب دفاع کیا اور اپنی ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلوا دی۔

بدھ کو کھیلے گئے میچ میں زمان خان کے شاندار آخری اوور کی بدولت برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے 6 رنز درکار تھے، تاہم زمان خان نے دباؤ میں بہترین بولنگ کرتے ہوئے صرف 2 رنز دیے۔

زمان خان نے آخری اوور کی پہلی گیند ڈاٹ کرائی، دوسری گیند پر سنگل دیا، تیسری اور چوتھی گیند بھی ڈاٹ رہیں۔ پانچویں گیند پر انہوں نے قیمتی وکٹ حاصل کی جبکہ آخری گیند پر صرف ایک رن بنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *