January 20, 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں۔

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 638 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *