February 6, 2026

پاکستان اور قازقستان نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھا کر ایک ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے

پاکستان اور قازقستان نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھا کر ایک ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے

۔ اس موقع پر اسلام آباد میں مشترکہ بزنس فورم کا انعقاد ہوا جس سے وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر جومارت توکایوف نے خطاب کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا کو تجارت کے لیے اپنی بندرگاہوں کے راستے فراہم کر سکتا ہے اور موجودہ 250 ملین ڈالر کا تجارتی حجم اس صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ پاکستان اور قازقستان کے درمیان 19 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط قازقستان کے صدر جومارت توکایوف نے دورہ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات میں اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزنس فورم کے دوران 30 سے زائد تجارتی معاہدے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 200 ملین ڈالر ہے، اور آنے والے برسوں میں دونوں ممالک اربوں ڈالر کی تجارت کی بات کر سکیں گے۔ صدر توکایوف نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی تذویراتی شراکت داری میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے اور دونوں ممالک مستقبل میں اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *